22 جولائی، 2017، 5:54 PM

امریکہ کا پاکستان کو امدادی رقم نہ دینے کا اعلان

امریکہ کا پاکستان کو امدادی رقم نہ دینے کا اعلان

امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف مناسب اقدامات نہ کرنے کے بعد پاکستان کو مالی سال 2016-17 کے لئے امداد کی رقم نہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف مناسب اقدامات نہ کرنے کے بعد پاکستان کو مالی سال 2016-17 کے لئے فوجی امداد کی رقم نہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان ایڈم اسٹمپ کے مطابق یہ فیصلہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی جانب سے کانگریس کو دی جانے والی وضاحت کے بعد کیا گیا ہے۔اس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائی نہیں کی۔ترجمان کے مطابق پاکستان کو فوجی امداد کی مد میں مختص رقم ادا نہیں کی جائے گی کیونکہ اسلام آباد نے 2016 میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف نیشنل ڈیفنس اتھورائزیشن ایکٹ کے مطابق کارروائی نہیں کی ہے۔

News ID 1874040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha